ایرانی کھیلاڑی نے عالمی تائیکوانڈو مقابلوں کے کانسی تمغے کو جیت لیا

شیراز، ارنا- ایرانی صوبے شیراز سے تعلق رکھنے والے کھیلاڑی "سید احسان صداقت" نے جنوبی کوریا کی میزبانی میں منعقدہ ورچوئل عالمی تائیکوانڈو مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کانسی کے تمغے کو اپنی نام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق، صداقت نے "اکبر فروزان" کی کوچنگ سے 2021ء ورچوئل عالمی تائیکوانڈو مقابلوں میں اپنی مکمل مہارت کا جوہر دیکھاتے ہوئے تیسری پوزیشن کو حاصل کرلیا۔

واضح رہے کہ ورچوئل عالمی تائیکوانڈو مقابلوں کے پہلے مرحلے کا 49 ممالک سے آئے ہوئے 486 کھیلاڑیوں کی شرکت سے جنوبی کوریا کی میزبانی میں انعقاد کیا گیا۔

ان مقابلوں میں ایرانی کھیلاڑیوں نے ٹیمی حصے میں دو طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغے جیت لیے اور فری اسٹائل کے حصے میں تین طلائی، تین چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha