ایران تاجکستان اور کرغیزستان کے درمیان مذاکرات کی پیشرفت میں تعاون پر تیار ہے

تہران، ارنا۔ ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک، تاجکستان اور کرغیزستان کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت لانے میں تعاون سمیت اس حوالے سے اپنے فنی اور قانونی تجربات کو شئیر کرنے پر تیار ہے۔

ان خیالات کا اظہار "سعید خطیب زادہ" نے آج بروز جمعہ کو  رغیزستان اور تاجکستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی کے رد عمل میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، دو دوست اور برادر ممالک  تاجکستان اور  کرغیزستان کے سرحدی علاقوں میں کشیدگی کے نتیجے میں دونوں ممالک کے کچھ شہریوں کے جاں بحق ہونے کی خبروں کو بڑی تشویش سے تعاقب کر  رہا ہے۔

خطیب زادہ نے مزید کہا کہ ہم اس کشیدگی کو روکنے میں دونوں ملکوں کے حکام کی حکمت عملی کو سراہتے ہوئےاس بات پر یقین رکتھے ہیں کہ باہمی مذاکرات سے سرحدی کشیدگی اور تصفیہ طلب مسائل حل ہوجائیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha