29 اپریل، 2021 11:06 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84313506
0 Persons
ایران کا سعودی ولی عہد کے حالیہ بیانات پر رد عمل

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے تہران اور ریاض کے تعلقات سے متعلق سعودی ولی عہد کے حالیہ بیانات پر اپنے رد عمل کا اظہار کرلیا۔

"سعید خطیب زادہ" نے ایران اور سعودی عرب کے تعلقات سے متعلق سعودی ولی عہد کے حالیہ بیانات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ تعمیری نقطہ نظر اور مذاکرات سے علاقے اور دنیائے اسلام کے یہ دو اہم ممالک؛ اختلافات کو دور کرنے سے تعاون کے نئے باب میں داخل ہوکر خطے میں قیام امن اور استحکام کی طرف گامزن ہوسکتے ہیں۔

ایرانی محکمہ خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے خلیج فارس علاقے میں مذاکرات اور تعاون کیلئے تجایز بشمول "ہرمز امن منصوبہ" کو پیش کرتے ہوئے دوستی اور علاقائی تعاون کی راہ میں قدم اٹھایا ہے اور وہ اس حوالے سے سعودی ولی عہد کے لجہے میں تبدیلی کا خیر مقدم کرتا ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ رمضان الکریم کا پر برکت مہینہ؛ اسلامی معاشرے میں تعاون کے فروغ سمیت، جنگ، ملک سے بدر ہونے اور بد امنی سے نمٹنے کا آغاز ہوگا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha