ایران کی ڈٹرجنٹ اور صحت کی مصنوعات کی یورپ اور امریکہ میں برآمدات

تہران، ارنا- ایرانی ڈٹرجنٹ، صحت اور کاسمیٹکس ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین نے کہا کہ کورونا اور پابندیوں کی وجہ سے تمام تر مشکلات کے باوجود ان مصنوعات کی  ملک میں کافی تیاری کی گئی ہے اور کچھ کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کو امریکہ، کینیڈا اور یورپی منڈیوں میں برآمدات کی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "بختیار علم بیگی" نے آج بروز جمعرات کو ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ کورونا پھیلاؤ کی وجہ سے ان مصنوعات کے استعمال میں اضافے کے باوجود پھر بھی ان کو کافی مقدار تک ایرانی فیکٹریز میں تیار کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کے دوران اور پابندیوں کے تسلسل کے باوجود، ان مصنوعات کی تیاری میں 10 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کورونا کی وبائی بیماری کی وجہ سے گزشتہ سال کے دوران، صحت کی مصنوعات اور ڈس انفیکٹینٹس کے استعمال میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران، ملک میں صحت اور کاسمیٹکس مصنوعات کی برآمد کی شرح 117 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

علم بیگی نے کہا کہ گزشتہ سالوں کے دوران، صحت، ڈٹرجنٹ اور کاسمیٹکس مصنوعات کی برامدات تقریبا ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکی تھی تا ہم پابندیوں کی وجہ سے اس میں کمی نظر آئی ۔

اگرچہ ایرانی کمپنیوں نے ہمسایہ ممالک اور سی آئی ایس علاقے سمیت امریکہ، کینیڈا اور یورپی یونین میں برآمدات میں کامیابی حاصل کیا ہے لیکن پابندیوں کی وجہ سے برآمدات کو مشکلات کا سامنا کیا ہے اور ہمیں اپنے رقوم کے حصول کیلئے مسائل کا شکار ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =