تہران مسقط کا دونوں ممالک کے اعلی عہدیداروں کے فیصلوں کے جلدی نفاذ پر پختہ عزم

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ اور عمان کے سلطان کے نائب نے ایک ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے اعلی عہدیداروں کے فیصلوں کے جلدی نفاذ اور اسی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دورکرنے کے پختہ عزم پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق، مسقط کے دورے پر آئے ہوئے "محمد جواد ظریف" نے آج بروز بدھ کو "فہد بن محمود آل سعید" سے ایک ملاقات کے دوران، باہمی تعلقات کی تازہ ترین صورتحال ونیز علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر دونوں فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے اعلی عہدیداروں کے فیصلوں کے جلدی نفاذ اور اسی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دورکرنے کے پختہ عزم پر زور دیا۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ، اپنے علاقائی دورے کے سلسلے میں آج بروز بدھ کوعمان کے دورے پر پہنچ گئے؛ جہاں انہوں نے اپنے عمانی ہم منصب "بدر بن حمود البوسعیدی" سے ملاقات کی اور ان سے باہمی اور علاقائی امور پر مذاکرات کیے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha