ظریف کا ایران-عمان مشترکہ تعاون کمیشن کی قراردادوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور

تہران، ارنا- مسقط کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے ایران- عمان مشترکہ تعاون کمیشن کی قراردادوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

"محمد جواد ظریف" نے اپنے علاقائی دوروں کے فریم ورک کے سلسلے میں عمان کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے سلطنت عمان کے وزیر خارجہ "بدر بن حمود البوسعیدی" سے ایک ملاقات کے دوران باہمی اور علاقائی تبدیلوں پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور علاقائی مسائل سے متعلق اہم  موضوعات کا ذکر کرتے ہوئے عمان کیجانب سے اسلامی جمہوریہ ایران سے متعلق مثبت کردر ادا کرنے کا شکریہ ادا کیا۔

ظریف نے اقتصادی اور تجارتی تعاون کے میدان میں مثبت رجحان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے  دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعاون سے متعلق مشترکہ کمیشن کی قراردادوں پر عمل کرنے  ی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر پر سلطنت عمان کے وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے تعاون کا مطالبہ کیا۔

اس کے علاوہ دونوں فریقین نےدوطرفہ اور کثیرالجہتی سطح پر نقل و حمل اور راہداری کے شعبوں میں تعاون سمیت، عدالتی تعاون، مجرموں کی حوالگی اور قیدیوں جیسے مسائل پر مذاکرات کیے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =