پابندیاں صحت کے بحران سے نمٹنے میں رکاوٹ کا باعث ہیں: ایرانی مندوب

نیویارک، ارنا -اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے ڈیجیٹل مساوات موجودہ صحت کے بحران سے نمٹنے کے لئے ایک اہم ذریعہ ہےجبکہ پابندیاں صحت کے بحران سے نمٹنے میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہیں۔

یہ بات مجید تخت روانچی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ڈیجیٹل تعاون سے متعلق منعقدہ اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل مساوات کے برعکس جو صحت کے بحران سے نمٹنے کے لئے ایک اہم ذریعہ ہے ایران کے خلاف عائد کی جانے والی غیر قانونی پابندیاں صحت کے بحران سے نمٹنے کے راستے میں بڑی رکاوٹ ہیں اور بدقسمتی سے ان پابندیوں کے خاتمے کیلیے عالمی برادری کے جائز مطالبے کو اب بھی نظرانداز کیا جارہا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک بالخصوص ڈیجیٹل کے شعبے میں ڈیجیٹل تقسیم پر قابو پانا اور اس شعبہ میں ممالک کی ضروریات کو پورا کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی پابندیوں سمیت یکطرفہ اقدامات نے عام لوگوں اور ان کی زندگی اور صحت کے حق کو نشانہ بنایا ہے۔

تخت روانچی نے  کہا کہ بدقسمتی سے عالمی برادری کے ان پابندیوں کے خاتمے کے جائز مطالبے کو اب بھی نظرانداز کیا جارہا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha