قزوین کی امام خمینی یونیورسٹی اور لاہور کی خواتین یونیورسٹی کے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد، ارنا – ایرانی شہر قزوین کی امام خمینی انٹرنیشنل یونیورسٹی اور لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے تعلیمی مہارت میں اضافہ ، سائنسی تعاون کو فروغ دینے اور تعلیمی عملے کے تبادلے کے مقصد کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی(LCWU)  کی وائس چانسلر محترمہ  ڈاکٹر بشریٰ متین کی موجودگی میں اس یونیورسٹی اور امام خمینی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مابین باہمی تعلقات، تعلیم اور تحقیق کے مشترکہ منصوبوں کے فروغ کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اس معاہدے کے مطابق ، دو ایرانی اور پاکستانی جامعات تحقیق ، تعلیم ، پروفیسرز کے تبادلے ، باہمی روابط اور مشترکہ سرگرمیوں کے شعبوں میں تعاون کریں گی۔

یہ تقریب قزوین اور لاہور کی خواتین یونیورسٹی میں امام خمینی یونیورسٹی کے وائس چانسلروں کی موجودگی میں ورچوئل طور پر منعقد ہوئی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha