28 اپریل، 2021 10:23 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 84311558
0 Persons
ظریف اور عراقی خطہ کردستان کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات

بغداد، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عراقی خطہ کردستان کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کی۔

محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز عراقی شہر اربیل میں عراقی خطہ کردستان کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کی۔

اس ملاقات میں بافل طالبانی اور لاہور شیخ جنگی کے علاوہ ،عراقی اقلیم کردستان کی پیٹریاٹک یونین کے مشترکہ رہنما شریک تھے ، جس میں دونوں فریقوں کے مشترکہ مفادات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ظریف اور پیٹریاٹک یونین آف کردستان کے رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات میں بین الاقوامی تبدیلیوں کے علاوہ خطے ، عراق، موجودہ امور، دوطرفہ تعلقات اور ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عراقی کردستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ متعدد سرکاری بارڈر ٹرمینلز ہیں۔

ظریف جو پیر کی صبح قطر سے عراق پہنچ گئے وہ  عراق کے بااثر سیاسی، سماجی ، ثقافتی ، مذہبی اور علمی شخصیات سے ملاقات کے بعد منگل کی شام اربیل روانہ ہوگئے اور آج بدھ کی صبح عمان روانہ ہوں گے

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 11 =