27 اپریل، 2021 12:57 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84310546
0 Persons
خطے میں عراق کے کلیدی کردار کا خیرمقدم کرتے ہیں: ظریف

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے عراقی عہدیداروں اور شخصیات کے ساتھ اپنی ملاقاتوں اور بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم خطے میں عراق کے کلیدی کردار کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

یہ بات محمد جواد ظریف نے منگل کے روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھی۔

انہوں نے کہا کہ عراق میں صدر برہم صالح ، وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی ، پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی ، وزیر خارجہ فواد حسین اور سنی اور شیعہ تحریک کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں ایران کی اہم ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں عراق کے بنیادی کردار کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ظریف نے کہا کہ آج مزید ملاقاتیں بغداد اور اربیل میں ہوں گی۔

ظریف کا دورہ عراق ، ملک کے ذرائع ابلاغ کے علاوہ ، خطے اور بین الاقوامی سطح پر تعاقب کیا جا رہا ہے۔

ظریف آج منگل کو عراقی سائنسی شخصیات سے ملاقات کے بعد؛ عراقی خطہ کردستان کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha