ایران نے کورونا کے دوران ویکسین کی تیاری میں 20 سال آگے بڑھایا

اصفہان، ارنا- ایران پاستور انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کے دوران، ویکسین کی تیاری کے میدان میں بڑی کامیابیوں کا حصول کرکے 20 سال آگے بڑھایا۔

ان خیالات کا اظہار، "علیرضا بیگلری" نے پیر کے روز اصفہان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے پاستور انسٹی ٹیوٹ اور کیوبا فنیلا انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے تیارکردہ کورونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کے تیسرے مرحلے کے آغاز کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے 25 سالوں کیلئے ویکسین کی تیاری پر زیادہ توجہ نہیں دی تھی تا ہم؛ کورونا وبا کے پھیلاؤ کے دوران ہم نے اس حوالے سے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

بیگری نے کورونا ٹیسٹ کٹس کی تیاری میں ایران کی ترقی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب ملک کے دور درازعلاقوں میں بھی 400 سے زائد لیبارٹریز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاستور انسٹی ٹیوٹ نے گزشتہ سال سے اب تک اس میدان میں انتھک کوششوں کرتے ہوئے کورونا سے نمٹنے کی ویکسین کی تیاری میں 6 تجاویز پیش کیں ہیں۔

بیگلری نے وزارت صحت کیجانب سے معیاری کمپنیوں سے ویکسین کی مشترکہ تیاری پر زور دینے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مختلف پرڈیوسروں سے ہماری شناخت کی وجہ سے ہم نے ایران اور کیویا کے درمیان ریکومبیننٹ کورونا ویکسین کنژوگہ کی مشترکہ تیاری کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس ویکسین میں، وائرس کے مختلف حصے کیریئر پروٹین سے منسلک ہوتے ہیں، جس سے حفاظتی ٹیکہ بہتر انداز میں کام کرتا ہے اور متعدد تغیر پذیر وائرسوں سے لڑ سکتا ہے۔

بیگلری نے کہا کہ یہ ویکسین مدافعتی نظام کو متعدد بار متحرک کرتی ہے اور دوسری طرف، اس ویکسین پر کام کرنے والی کمپنی، پاستور انسٹی ٹیوٹ سے قریبی تعاون کرتی ہے اور ہیپاٹائٹس کی ویکسین ان دونوں کی مشترکہ تعاون کی ایک پیداوار ہے۔

انہوں نے کہا  کیوبا میں ریکومنبیننت کنژوگہ ویکسین ٹرائل کے پہلے اور دوسرے مراحل سے پتہ چلتا ہے کہ اس ویکسین کے کم ضمنی اثرات اور اچھی افادیت ہے اور آج اس کے کلینیکل ٹرائل کا تیسرا مرحلہ ہمارے ملک بشمول اصفہان شہر میں شروع ہوا۔

انہوں نے کہا کہ تیسرے مرحلے میں یہ ویکسین 24،000 رضاکاروں میں لگائی جائے گی  اور ویکسین کی حتمی منظوری کے بعد، ہم اس سال کے جون میں اس کی پیداواری کا آغاز کریں گے اور جب وزارت صحت متعلقہ جواز جاری کرے تو وہ مارکیٹ میں داخل ہوگی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha