26 اپریل، 2021 8:16 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84309821
0 Persons
ایران کا انڈونیشین آبدوز ڈوبنے پر تعزیت کا اظہار

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے انڈونشین آبدوز کے ڈوبنے کے نتیجے میں کچھ نیوی اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کرلیا۔

"سعید خطیب زادہ" نے آج بروز پیر کو ذرائع ابلاغ سے ایک اجلاس کے دوران، انڈونشین آبدوز کے ڈوبنے کے نتیجے میں کچھ نیوی اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کرلیا۔

انہوں نے انڈونیشیا کے حکومت اور عوام بالخصوص جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کرلیا۔

واضح رہے کہ انڈونیشین بحریہ حکام کے مطابق لاپتا آبدوز بالی کے سمندر کی تہہ سے ٹوٹی ہوئی ملی اور آبدوز 3 ٹکڑوں میں منقسم ہے۔

 انڈونیشین حکام نے آبدوز میں موجود عملے کے تمام 53 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ انڈونیشین آبدوز بدھ کو فوجی مشقوں کے دوران لاپتا ہوئی تھی جس کے بعد اس کی تلاش شروع کردی گئی تھی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha