26 اپریل، 2021 7:41 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84309794
0 Persons
ظریف کی عراقی اسپیکر سے ملاقات

تہران، ارنا- عراق کے دورے پر آئے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے عراقی اسپیکر سے ملاقات اور گفتگو کی۔

"محمد جواد ظریف" نے آج بروز منگل کو "محمد الحلبوسی" سے ایک ملاقات کے دوران، علاقائی تعاون اور یکجہتی پر زور دیتے ہوئے اس حوالے سے عراق کے تعمیری کردار کا خیر مقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق عراقی پارلیمنٹ میں منظور کیے گئے بل کا نفاذ، عراق کی قومی سالیمت اور خودمختاری کا احترام ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکیوں نے عراق کی سرزمین پر جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کو شہید کیا۔

انہوں نے ایران اورعراق میں ہونے والے انتخابات کو دونوں ملکوں میں جمہوریت کے قیام کی علامت قرار دیتے ہوئے مستقبل کے انتخابات میں عراق کیلئے کامیابی کی دعا کی۔

اس موقع پرعراقی اسپیکر نے علاقے میں قیام امن اور استحکام میں عراقی حکومت اور پارلیمنٹ کے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے ایران اور عراق کے درمیان تجارت کے فروغ کے شرائط کی فراہمی کی حمایت کی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 3 =