جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس کل انعقاد کیا جائے گا

تہران، ارنا- ایران جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس کل بروز منگل (27 اپریل) کو ایران،1+4 گروہ کے وفود اور یورپی یونین کے نمائندے کی شرکت سے ویانا میں انعقاد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق، جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس کل بروز منگل (27 اپریل) کو ایران،1+4 گروہ (جرمنی، فرانس، برطانیہ، روس اور چین) کے وفود اور یورپی یونین کے نمائندے کی شرکت سے ویانا میں انعقاد کیا جائے گا۔

منعقدہ اس اجلاس میں نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور "سید عباس عراقچی" ایرانی وفد کی قیادت کریں گے؛ ایرانی وفد آج ویانا روانہ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ 20 اپریل میں منعقدہ جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے پچھلے اجلاس میں شریک ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں موجودہ ماہر گروپوں (پابندیوں کی منسوخی اور ایران جوہری سرگرمیاں) کے علاوہ آئندہ  ہفتے کے دوران ماہرین کا ایک تیسرا گروہ ، پابندیوں کی منسوخی سے متعلق ضروری اقدامات اٹھانے اور پھر اس معاہدے میں امریکی واپسی کا انتظام کرنے کیلئے تشکیل کیا جائے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha