25 اپریل، 2021 9:14 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84308637
0 Persons
ایرانی وزیر خارجہ کی اپنے قطری ہم منصب سے ملاقات

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے قطری ہم منصب سے ایک ملاقات کے دوران، ان سے باہمی دلچسبی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے مطابق، دوحہ کے دورے پر آئے ہوئے "محمد جواد ظریف" نے آج بروز اتوار کو "محمد عبدالرحمن آل ثانی" سے ایک ملاقات کے دوران، ان سے باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر مذاکرات کیے۔

قطر میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر"حمید رضا دہقانی" نے ظریف کے دورے قطر کی اہمیت سے متعلق کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کا حالیہ دورہ دوحہ، حالیہ بین الاقوامی اور علاقائی تبدیلیوں کے پیش نظر، قطر سے باہمی تعلقات کے فروغ کے فریم ورک میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کیلئے قطر اور خلیج فارس کے ساحلی ممالک سے تعلقات برقرار رکھنے کی بڑی اہمیت ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ، اتوار کے روز عراق اور قطر کے حکام سے ملاقات کے مقصد سے ان ممالک کے دورے پر روانہ ہوگئے؛ ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق، یہ دورے عراق اور قطر سے تعلقات کی تقویت اور خطی اور غیر خطی مذاکرات کے فریم ورک میں ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ، عراق اور قطر کے اعلی حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha