ایران میں کورونا پھیلاؤ کے باوجود اسٹیل کی تیاری میں 3 ملین ٹن کا اضافہ

تہران، ارنا- ایران اسٹیل ایسی سو ایشین نے کہا ہے کہ ملک میں پچھلے سال کے دوران، 30 ملین 200 ہزار ٹن اسٹیل کی تیاری کی گئی جس میں 11 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور کورونا پھیلاؤ اور پابندیوں کے باوجود اس میں ملین ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔

ایران اسٹیل ایسی سو ایشین کے اعداد و شمار کے مطابق، 2020ء میں سب سے زیادہ پیداواری شرح نمو، چڑھنے والی مصنوعات، خاص طور پر ریبر میں ہوئی ہے۔

اسی عرصے کے دوران، ملک میں 5۔9 ملین ریبر کی تیاری کی گئی ہے جس میں گزشتہ دو سال کے مقابلے میں 2۔1 ملین ٹن کا اضافہ ریکارڈ گیا ہے یعنی ملک میں ریبر کی تیاری میں 15 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ 2020ء میں بلیٹ اور بلوم کی تیاری میں 12 فیصد اور اسلب کی تیاری میں 10 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

نیز اسی عرصے کے دوران، تقریبا 1۔32  ملین ٹن اسپنج آئرین کی تیاری کی گئی ہے جس میں گزشتہ دو سال کے مقابلے میں 12 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ سال کے دوران، ملک میں مجموعی طور پر 22 ملین 78 ہزار ٹن مختلف قسم اسٹیل مصنوعات کی تیاری گئی ہے جس میں گزشتہ دو سال کے مقابلے میں 10 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اسٹیل کی تیاری کے میدان میں دنیا کی دسویں پوزیشن حاصل ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ 2025ء میں وہ دنیا کی ساتویں پوزیشن پر کھڑی ہوگی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha