26 اپریل، 2021 12:06 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84308384
0 Persons
ایرانی وزیر خارجہ بغداد پہنچ گئے

بغداد، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ آج بروز پیر ایک سیاسی وفد کی قیادت میں قطر کا دورہ مکمل کرنے کے بعد عراق پہنچے۔

ظریف عراق کےدو روزہ دورے کے دوران اپنے ہم منصب کے علاوہ عراقی عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان الصحاف نے کل کہا تھا کہ ملاقات کے دوران دونوں فریقین باہمی دلچسبی امور پر تبادل خیال کریں گے۔

قابل ذکر ہے ظریف نے عراق سے قبل ،  قطری عہدیداروں کے ساتھ اہم علاقائی امور کے ساتھ ساتھ گروپ 1+4 کے  اور ایران کےدرمیان مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔
ظریف عراقی خطہ کردستان کے حکام اور عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ، اتوار کے روز عراق اور قطر کے حکام سے ملاقات کے مقصد سے ان ممالک کے دورے پر روانہ ہوگئے؛ ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق، یہ دورے عراق اور قطر سے تعلقات کی تقویت اور خطی اور غیر خطی مذاکرات کے فریم ورک میں ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha