25 اپریل، 2021 3:24 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84308356
0 Persons
ایرانی فنکار کو ایشین آرٹ گیم چینجر ایوارڈ سے نوازا گیا

ہران، ارنا- ایرانی  فنکار "پرویز تناولی" کو دنیائے آرٹس پر مثبت اور تعمیری اثرات مرتب کرنے کیلئے "ایشین آرٹس گیم چینجر ایوارڈ" کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، ایشین آرٹ گیم چینجر کا 5 مئی کو کورونا پھیلاؤ کی وجہ سے آنلائن انعقاد کیا گیا۔

اس ایونٹ میں دنیائے آرٹس میں تعمیری کردار ادا کرنے والے چار فنکار کو سراہا گیا جن میں نامور ایرانی فنکار پرویز تناولی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پرویز تناولی ایک مشہور ایرانی مصور، مجسمہ ساز اور شاعر ہیں جو اپنے مجسموں کے مجموعے کی وجہ سے دنیا میں مشہور ہوئے۔

یہ ممتاز آرٹسٹ 1959ء میں میلان میں بریرا اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہوئے اور وہ سقاخانہ اسکول کے بانیوں میں سے ایک تھے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایشین آرٹ گیم چینجر ایوارڈ، ایک اہم میلہ ہے جو ہر سال انعقاد کیا جاتا ہے اور اس میں دنیائے آرٹ میں تعمیری کردار ادا کرنے والے فنکاروں کا شکریہ کیا جاتا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha