"کوو ایران برکت" ویکسین کے انسانی ٹیسٹ کے تیسرا مرحلہ کا آغاز

تہران، ارنا - کوو ایران برکت"ویکسین کے تیسرے مرحلے کے کلینیکل مرحلے کا آج بروز اتوار تہران میں آغاز ہوچکا۔

کوو ایران برکت" کے نام سے ایرانی کورونا ویکسین کے کلینیکل مطالعات کے تیسرے مرحلے کا آغاز چند لمحے پہلے تہران کے ارم ہوٹل میں ہوا، اس دوران  اینٹی کورونا نیشنل ہیڈکوارٹر کا رکن ڈاکٹر 'مینو محرز' ، پارلیمنٹ میں سیستان اور بلوچستان کے نمائندے 'حسینعلی شہریاری' اور ہمدان یونیورسٹی کے ایک ریٹائرڈ پروفیسر 'محمدعلی امیرزرگر' کے تین امیدواروں کو انجکشن لگایا گیا۔

اس ویکسین کے انسانی ٹیسٹ کے تیسرے مرحلے میں تہران ، بوشہر ، شیراز ، کرج ، مشہد اور اصفہان کے 6 شہروں میں 20،000رضاکار افراد کو انجیکشن لگایا جاتا ہے۔

اس ایرانی ویکسین کے تیسرے مرحلے کے لئے امیدواروں کی رجسٹریشن 21 اپریل سے شروع ہوئی تھی ، اور  امام خمینی (رہ) کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نے گذشتہ رات اپنے ٹویٹر پیج پر اس تحقیقاتی منصوبے میں 32 ہزار سے زیادہ افراد کی شرکت کی دلچسبی کا اعلان کیا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha