ایرانی ہدایتکار نے اپنی بنائی گئی فلم کانز میلے کی سلیکشن کمیٹی کو بھیجی

تہران، ارنا- آسکر کے دومیلے جیتنے والے مشہور ایرانی ہدایتکار "اصغر فرہادی" نے اپنی بنائی گئی فلم "ہیرو" کو 2021 کانز فلم فیسٹیول کی سیلکشن کمیٹی کو بھیجا۔

تفصیلات کے مطابق، کانز بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا گزشتہ سال کے دوران، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ملتوی کیا گیا؛ لیکن جون مہینے میں 74 ویں کانز میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔

آسکر کے دومیلے جیتنے والے مشہور ایرانی ہدایتکار "اصغر فرہادی" نے بھی اپنی بنائی گئی فلم "ہیرو" کو اس فلم فیسٹیول کی سیلکشن کمیٹی کو بھیجا۔

"ہیرو" فلم اصغر فرہادی کی بنائی گئی نویں طویل فلم ہے اور یہ شہر جنوب مغربی شہر شیراز میں بنائی گئی ہے۔

واضح رہے 2011 اور 2016 کے سالوں میں فرہادی کی بنائی گئی دو فلموں "The Salesman" اور "A Separation" کو آسکر میلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ کانز فلم فیسٹیول میں نمائش ہونے والی فلموں کی فہرست کو 27 مئی تک اعلان کیا جائے کا اور اس میلئے کا 6 سے 17 جون تک فرانس میں انعقاد ہوگا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha