ایران 2021ء کے پہلے تین مہینوں میں دنیا میں اسٹیل تیار کرنے والے 10 ٹاپ ممالک میں شامل

تہران، ارنا- ایران مائن ڈویلپمنٹ اینڈ رینوویشن آرگنائزیشن نے اسٹیل ورلڈ ایسوسی ایشن کے مطابق کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، 2021ء کے پہلے تین مہینوں کے دوران، اسٹیل تیار کرنے والے 10 ٹاپ ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔  

ورلڈ اسٹیل ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق، رواں سال کے پہلے تین مہینوں کے دوران، دنیا کے 64 اسٹیل تیار کرنے والوں کی پیداوار 486 ملین اور 900 ہزار ٹن تھی جس میں 2020ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں 10 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، مارچ مہینے کے دوران، دنیا میں اسٹیل تیار کرنے والے ممالک کی پیداوار 169 ملین 200 ہزار ٹن تک پہنچ گئی جس میں 2020ء کے اسی عرصے کے دوران 2۔15 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

2021ء کے پہلے تین مہینے کے دوران، چین، بھارت، جاپان، امریکہ او روس، بالترتیب 271 ملین ٹن، 29 ملین 600 ہزار ٹن، 23 ملین 700 ہزار ٹن، 20 ملین 400 ہزار ٹن اور 18 ملین 900 ہزار ٹن کی اسٹیل تیاری سے دنیا میں اسٹیل تیار کرنے والے 5 ٹاپ ممالک میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ جنوبی کوریا، جرمنی، ترکی اور برازیل، بالترتیب 17 ملین 600 ہزار ٹن، 10 ملین ٹن، 9 ملین 800 ہزار ٹن اور 8 ملین 700 ہزار ٹن کی اسٹیل کی تیاری سے دنیا کی چٹھی، ساتویں، آٹھویں اور نویں پوزیشن پر کھڑی رہیں۔

اسی عرصے کے دوران، اسلامی جمہوریہ ایران نے 7 ملین 500 ہزار ٹن خام اسٹیل کی تیاری کی ہے جس میں 2020ء کے اسی عرصے کے دوران 7۔10 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں مارچ مہینے میں 2 ملین 600 ہزار ٹن کی تیاری کی گئی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha