24 اپریل، 2021 3:21 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84307153
0 Persons
ایران ملیریا کے خاتمے کے سرٹیفکیٹ کے حصول کا اہل ہے

تہران، ارنا – ایرانی وزیر صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ سال ملک میں ملیریا کی وجہ سے ہماری کوئی موت نہیں ہوئی تھی اور  آئندہ سال میں ایران ملیریا کے خاتمے کے سرٹیفکیٹ کا اہل ہے

یہ بات سعید نمکی نے ہفتہ کے روز 25 اپریل ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال ملک میں ملیریا کی وجہ سے ہماری کوئی موت نہیں ہوئی تھی اور آئندہ سال میں ایران ملیریا کے خاتمے کے سرٹیفکیٹ کا اہل ہے۔ جبکہ ملیریا کے خاتمے کے پروگرام کے وژن کے مطابق یہ 1404 کے پیش بینی کی گئی تھی۔

گذشتہ سال ملک میں ملیریا سے ہونے والی اموات کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے اور یہ انڈیکس ایک انتہائی قابل قدر اور اہم کارنامہ ہے اور یہ عالمی علم اور تجربے کی بنیاد پر منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملیریا کا خاتمہ پائیدار ترقیاتی (ایس ڈی جی ایس) (SDGs کے 17 مقاصد میں سے ایک ہے جو معاشی ترقی اور ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کا باعث بن سکتا ہے۔

بہت سے ماہرین کے مطابق ملیریا کا خاتمہ اسلامی جمہوریہ ایران کے شاندار انقلاب کے بعد صحت کی اہم کامیابوں میں سے ایک ہے

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha