ایران نے ایک طلائی اور ایک کانسی تمغہ حاصل کرلیا

تہران، ارنا -  ایرانی ویٹ لفٹرز "رضا دہدار اور سید رسول معتمدی" نے ازبکستان میں منعقدہ ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں 102کلوگرام کے زمرے میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب ایک طلائی اور ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق، 2021 ایشیایی پاورلفٹنگ مقابلوں کا ازبکستان کے شہر تاشقند میں انعقاد کیا جا رہا ہے؛ یہ اولمپک کوالیفائر مقابلے ہیں جو 21 اپریل تک جاری رہیں گے۔

ان مقابلوں میں "رضا دہدار نے 102 کلوگرام کی کیٹیگری میں 175 کلوگرام کا وزن اٹھاکر ایک طلائی تمغہ حاصل کرلیا۔

اور دوسرے ایرانی کھیلاڑی سید رسول معتمدی نے 173 کلوگرام کا وزن اٹھاکر ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha