24 اپریل، 2021 11:42 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 84306712
0 Persons
ایران اور عمان کے مابین تجارتی صلاحیت5 بلین ڈالر ہے

تہران، ارنا - ایران - عمان مشترکہ چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے دونوں کے مابین تجارت بڑھانے کی صلاحیت پانچ ارب ڈالر ہے۔

یہ بات محسن ضرابی نے ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاہے کہ ایرانی مصنوعات کی برآمدات میں تنوع بڑھانے کے لئے سازگار حالات اور عمان کو دوبارہ برآمدات کی بحالی کے لئے موجودہ بنیادی ڈھانچے کے باوجوددونوں ممالک کے درمیان تجارت میں 5 بلین ڈالر تک اضافے کی گنجائش موجود ہے۔

2018 میں سمندری لائنز، کمپنی کی رجسٹریشن کی سہولت اور ویزا کے خاتمے سمیت بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے ساتھ  عمان کے ساتھ ایران کی تجارت تقریبا ایک ارب 161 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

انہوں نے عمان کو ایران سے برآمد ہونے والے سامان کے بارے میں کہا کہ ہم عمان کو متعدد سامان برآمد کرتے ہیں جن میں معدنیات، زرعی مصنوعات ، اشیائے خوردونوش ، صنعتی مشینری کے سازوسامان اور تعمیراتی سامان شامل ہیں اور پابندیوں کے دوران ملک حمایت کی وجہ سے معاشی سرگرم کارکن تجارت میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔

ضربی نے کہا کہ عمان خلیج فارس کا واحد عرب ملک ہے جو ایرانی کمپنیوں کو قبول کرتا ہے جس کے ذریعے ہم دوسرے ممالک کی منڈیوں تک پہنچ سکتے ہیں۔

2020 کے ابتدائی 11 ماہ میں ایران کا مجموعی تجارتی ریکارڈ 134 ملین ٹن تھا جس کی مالیت 65.5 بلین ڈالر تھی جس میں سے 103 ملین اور 90 ہزار ٹن برآمدات کا حصہ اور اور درآمد کا حصہ 30 ملین اور818 ٹن تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha