23 اپریل، 2021 10:41 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84306248
0 Persons
ایشیائی پاورلفٹنگ مقابلوں میں ایران کی ایک اور فتح

تہران، ارنا- ایرانی ویٹ لفٹر"سہراب مرادی" نے ایشیائی پاورلفٹنگ مقابلوں میں اپنی مکمل مہارت کا جوہر دیکھاتے ہوئے مجموعی طور 384 کلوگرام کا وزن اٹھاکر ایک چاندی کے تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے کہ ازبکستان کے شہر تاشقند میں ایشیائی پاورلفٹنگ مقابلوں کا 17 سے 25 اپریل تک انعقاد کیا جاتا ہے۔

ان مقابلوں میں شریک ایرانی ویٹ لفٹر مرادی نے 96 کلوگرام کی کیٹگری میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 384 کلوگرام کا وزن اٹھا کر ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا؛ تا ہم وہ ٹوکیو اولمپک میں حصہ لینے کیلئے کوالیفائی نہیں کر سکا۔

یہ مقابلے ایران کیلئے انتہائی اہم ہیں کیونکہ وہ اولمپک میں حصہ لینے کیلئے اپنے پوانٹس میں اضافہ کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کے دوران دیگر ایرانی ویٹ لفٹر "سہراب رستمی" نے منعقدہ ان مقابلوں کی 89 کلوگرام کی کیٹیگری میں اپنی مکمل مہارت کا جوہر دیکھاتے ہوئے مجموعی طور 737 کلوگرام کا وزن اٹھاکر ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

اس کے علاوہ ان مقابلوں میں شریک دیگر ایرانی ویٹ لفٹر "علی میری" نے بھی 89 کلوگرام کی کیٹگری میں مجموعی طور پر 363 کلوگرام کا وزن اٹھا کر ان مقابلوں کی پانچویں پوزیشن کو حاصل کرلیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha