ایرانی ویٹ لفٹر نے ایشیائی مقابلوں کی تیسری پوزیشن اپنی نام کرلی

تہران، ارنا- ایرانی ویٹ لفٹر "سہراب مرادی" نے ازبکستان میں منعقدہ ایشین پاورلفٹنگ چیمپئن شپ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق، 2021 ایشیایی پاورلفٹنگ مقابلوں کا ازبکستان کے شہر تاشقند میں انعقاد کیا جا رہا ہے؛ یہ اولمپک کوالیفائر مقابلے ہیں جو 21 اپریل تک جاری رہیں گے۔

ان مقابلوں میں ایران سے سہراب مرادی نے 96 کلوگرام کی کیٹیگری میں اپنی مکمل مہارت کا جوہر دیکھاتے ہوئے 174 کلوگرام کا وزن اٹھاکر ایک کانسی کے تمغے کو حاصل کرلیا۔

یہ مقابلے ایران کیلئے انتہائی اہم ہیں کیونکہ وہ اولمپک میں حصہ لینے کیلئے اپنے پوانٹس میں اضافہ کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کے دوران دیگر ایرانی ویٹ لفٹر "سہراب رستمی" نے منعقدہ ان مقابلوں کی 89 کلوگرام کی کیٹیگری میں اپنی مکمل مہارت کا جوہر دیکھاتے ہوئے مجموعی طور 737 کلوگرام کا وزن اٹھاکر ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

اس کے علاوہ ان مقابلوں میں شریک دیگر ایرانی ویٹ لفٹر "علی میری" نے بھی 89 کلوگرام کی کیٹگری میں مجموعی طور پر 363 کلوگرام کا وزن اٹھا کر ان مقابلوں کی پانچویں پوزیشن کو حاصل کرلیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha