ایران نے کوئٹہ سرینا ہوٹل میں حالیہ دہشتگردی حملے کی مذمت کی

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی صوبے بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں واقع سرینا ہوٹل کے حالیہ دہشتگردی حملے کی مذمت کی۔

"سعید خطیب زادہ" نے کوئٹہ کے سرینا ہوٹل میں دہشتگردانہ حملے کے نتیجے میں کچھ پاکستانی شہریوں کے جاں بحق و زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرلیا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، دہشتگردی سے نمٹے میں پاکستانی حکومت اور عوام کیساتھ کھڑا ہے۔

واضح رہے کہ 21 اپریل کو پاکستانی صوبے بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ کے زرغون روڈ سرینا چوک پر نجی ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے جن میں سرکاری افسر بھی شامل ہیں.

دھماکہ شدید نوعیت کا تھا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے کے بعد  پارکنگ میں کھڑی متعدد گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ واقعہ اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے سمیت اہم تجارتی، سیاسی مراکز اور غیر ملکی مشنوں کی طرف جانے والے روڈ کے قریب پیش آیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha