ایران میں اسپوٹنک وی کورونا ویکسین کی تیاری ہوگی

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ برائے خوراک اور ادویات کے ترجمان نے کہا ہے کہ روس میں تیار کردہ کورونا ویکسین اسپوٹنک وی کو روسی کمپنی گامالیا اور ایرانی کمپنیوں کے درمیان تعاون سے ملک میں بڑے پیمانے پر تیار ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار "کیانوش جہانپور" نے آج بروز جمعرات کو ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تین ایرانی کپمنیوں کو ایران میں اسپوٹنک وی ویکسین کی تیاری میں دلچسبی ہے جن کا روس میں تعینات ایرانی سفارتخانے کے ذریعے روسی کمپنی گامالیا سے تعارف کیا گیا ہے اور ان تینوں کمپنیوں میں ایران میں اسپوٹنک وی ویکسین کی تیاری کی صلاحیت ہے۔

جہانپور نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ایران میں اسپوٹنک وی کی تیاری کے بنیادی ڈھانچوں اور پڑوڈکشن لائن کی تیاری کی گئی ہے اور اب کام کے آغاز کیلئے خام مواد کی فراہمی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی یہ سہولیات تیار ہوں گی اور روسی طرف ان کمپنیوں کو ٹی بی بینک مہیا کرے گا، ایران میں سپوٹنک وی ویکسین کی پہلی مصنوعات، ایرانی کمپنیوں کو ٹی بی بینک کی فراہمی کے 45 دن سے دو ماہ بعد مارکیٹ میں داخل ہوں گی۔

جہانپور نے کہا کہ اس ویکسین کی پیداواری ٹیکنالوجی کا تعلق روس سے ہے اور روسی کمپنی نے تین ایرانی کمپنیوں کی پروڈکشن لائنوں کی سہولیات کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین ایک حیاتیاتی مصنوع ہے؛ یہ کمپنیاں پہلے بھی حیاتیاتی مصنوعات تیار کرچکی ہیں اور ان کے کچھ بنیادی ڈھانچے اور پلیٹ فارمز ویکسین کی تیاری کے بنیادی ڈھانچے کے مطابق ہیں؛ تاہم، اس ویکسین کی تیاری دونوں فریقوں کے مابین معاہدے اور ویکسین کی تیاری کے لئے سہولیات اور خام مال کی فراہمی سے متعلق ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha