ایران نے سالانہ 5۔22 ملین ٹن اسٹیل انگوٹس کی تیاری کا ریکارڈ ٹور دیا

تہران، ارنا- ایران میں اسٹیل تیار کرنے والی بڑی فیکٹریز کی کارکردگی کے جائزہ کے مطابق، ملک میں پچھلے شمسی سال کے دوران، اسٹیل انگوٹس کی سالانہ 5۔22 ملین ٹن کی تیاری کا ریکارڈ ٹور دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اسی عرصے کے دوران، اسلامی جمہوریہ ایران میں اسٹیل انگوٹس کی تیاری میں گزشتہ دو سال کے مقابلے میں 8 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ شمسی سال کے دوران، ایران کی مبارکہ، خوزستان، ذوب آہن، میدیکو، کاوہ جنوب، خراسان، چادر ملو، ارفع، بناب، سیرجان کی اسٹیل فیکٹریز میں مجموعی طور پر 22 ملین، 540 ہزار، 839 ٹن اسٹیل انگوٹس کی تیاری کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صرف گزشتہ سال کے آخری مہینے کے دوران، ان فیکٹریز میں 2 ملین 40 ہزار 890 ٹن اسٹیل انگوٹس کی تیاری ہوئی ہے جس میں گزشتہ دو سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 17 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسی عرصے کے دوران، ملک میں مجموعی طور پر 14 ملین 588 ہزار 932 ٹن مختلف قسم اسٹیل کی مصنوعات کی تیاری ہوئی ہے جس میں گزشتہ دوسال کے مقابلے میں 3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اسٹیل کی تیاری کے میدان میں دنیا کی دسویں پوزیشن حاصل ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ 1404 کے شمسی سال میں وہ دنیا کی ساتویں پوزیشن پر کھڑی ہوگی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha