ایران مخالف پابندیوں کے اثرات؛ مغرب منشیات اسمگلنگ سے لڑنے میں بے بس

تہران، ارنا- ایران نے دنیا میں منشیات اسمگلنگ سے نمٹنے کے علمبردار ملک کی حیثیت سے اب تک بہت سارے رقوم خرج کرنے اور جانوں کی قربانی دینے سے اس سمت میں موثر اقدامات اٹھائے ہیں؛ لہذا ایران کیخلاف معاشی پابندیوں میں مزید اضافے کی صورت میں اس موضوع پر ایران کی توجے مشکل کا شکار ہوکر مغربی ملکوں کی سلامتی شدید خطرات کا سامنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران ، انسداد منشیات کیخلاف لڑنے کے صف اول ممالک میں شامل ہے اور اس نے کئی سالوں سے منشیات کی اسمگلنگ کیخلاف جنگ میں بہت سارے اخراجات کیے ہیں اور بہت سارے ایرانی سرحدی اہلکار اسی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں؛ بین الاقوامی رپورٹوں میں بھی بدستور اس حوالے سے ایرانی اقدامات کو سراہا گیا ہے۔

ایران نے افغانستان سے قربت اور یورپ میں منشیات اسمگلنگ کے راستے میں واقع ہونے کی وجہ سے اس لعنت سے نمٹنے کیلئے انتہائی کوشش کی ہے اور اس حوالے سے ایران کی بین الاقوامی امداد، ملک کیجانب سے ادا کرنے والے بھاری اخراجات کے مقابلے میں بہت ہی کم ہے۔

دوسری طرف، حالیہ سالوں کے دوران، مغربی ملکوں کیجانب سے ایران کیخلاف پابندیوں کی وچہ سے ایران کو اسی راستے میں ضرری سامان اور مالی وسائل کی کمی کا سامنا ہے اور اس حوالے سے جن مالک پر زیادہ نقصان پہنچ ہوجائے گا وہ مغربی ممالک ہیں کیونکہ وہ پہلے ہی منشیات سے لڑنے میں اپنی نااہلی اور مایوسی کا اعتراف کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے انسداد منشیات کے میدان میں اقوام متحدہ کے ساتھ مشترکہ تعاون کو 22 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور ہم پانچواں مشترکہ پروگرام کے دائرے پر ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ منشیات پکڑنے میں اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں پہلی پوزیشن رکھتا ہے۔

اس شعبے میں ایران نے چار ہزار سے زائد قربانی دی ہے بلکہ منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے ایران نے جانی اور مالی نقصانات بھی اٹھائے۔

ایران، پاکستان کے ساتھ پڑوسی ہونے اور افغانستان سے یورپ تک منشیات اسمگلنگ کرنے کے راستے میں واقع ہونے کی وجہ سے اس لعنت کی روک تھام کی فرنٹ لائن پر ہے اسی لیے ایران کو منشیات کے خلاف لڑائی میں سب سے زیادہ جانی اور مالی نقصان کا سامنا ہے۔

اب تک ہزاروں ایرانی اہلکار منشیات کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha