ایرانی قومی فٹ سال ٹیم نے 2021 ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

تہران، ارنا- ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے مطابق اور لتھوانیا میں ہونے والے فٹ سال ورلڈ کپ میں براعظم ایشین کے نمائندوں کا تعین کرنے کیلئے اختیار کردہ دو طریقوں کے مطابق، ایرانی قومی فٹ سال ٹیم نے باضابطہ طور پر اس ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق، ایشین فٹ بال کنفیڈریشن نے ایشیائی نمائندوں کو منختب کرنے کیلئے دو معیارات کو اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا؛ پہلا معیار یہ ہے کہ 2018ء میں چینی تائپے میں منعقدہ ایشین چیمپیئن شپ کے تازہ ترین ورژن میں پہلی پانچ ٹیموں کا جائزہ لیں اور دوسرا معیار یہ ہے کہ اسکورنگ سسٹم کو استعمال کرے جس میں ایشین فٹ سال چیمپیئن شپ کے آخری تین ورژن (2014، 2016 اور 2018) کی درجہ بندی میں پہلی پانچ ٹیمیں شامل ہیں۔

ان دونوں معیارات کے مطابق، ایران، جاپان اور ازبکستان، لتھوانیا میں منعقدہ 2021 ورلڈ کپ میں بحثیت ایشیا کے نمائندے چن لیے گئے؛ ان مقابلوں کا 21 ستمبر سے 3 اکتوبر تک انعقاد کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ، باقی دو کوٹے کو منتخب کرنے کیلئے عراق، لبنان، تھائی لینڈ اور ویتنام کے مابین پلے آف میچز ہوں گے؛ ان مقابلوں کی قرعہ اندازی آئندہ ہفتے کے دوران کوالالمپور میں ہوگی۔

نیز اے ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی نے بیچ سوکر نیشنز کپ کے آخری تین راؤنڈز میں ایشیا کے سب سے اوپر آٹھ ٹیموں کی درجہ بندی کرنے کی اے ایف سی فٹ سال اور بیچ سوکر کمیٹی کی تجویز سے بھی اتفاق کیا۔

اس طرح  جاپان، عمان اور متحدہ عرب امارات کی قومی ٹیمیں 2021 بیچ ساکر ورلڈ کپ میں ایشیا کی تین نمائندہ ہوں گی۔

واضح رہے کہ 2021 بیچ ساکر ورلڈ کپ کا 19 سے 29 اگست تک ماسکو کی میزبانی میں انعقاد کیا جائے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha