گزشتہ سال میں ایرانی خشک میوہ جات کی برآمدات میں 42 فیصد اضافہ

تہران، ارنا -  ایرانی ٹریڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل برائے امور زراعتی مصنوعات کی برآمدات نے کہا ہے کہ  گزشتہ سال کے دوران ایرانی خشک میوہ جات کی برآمدات میں سنہ 1398 ہجری کے مقابلے میں 42 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

محمود بازاری نے منگل کے روز کہا کہ کورونا اور پابندیوں کے باوجود گزشتہ سال میں ایرانی خشک میوہ جات کی برآمدات کی شرح 776 ہزار ٹن( 2 ارب اور 36 ملین ڈالر) تھی جو  1398 کے مقابلے میںمالیت کے لحاظ سے 42 فیصد اور وزن کے لحاظ سے 54 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ چین، متحدہ عرب امارات ، ہندوستان ، ترکی ، عراق ، پاکستان ، جرمنی ، روس ، قازقستان ، ویتنام اور افغانستان ایرانی خشک میوہ جات کی برآمدات کے لئے سب سے اہم مارکیٹوں میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کھجور کی برآمدات339 ہزار ٹن اور 297 ملین ڈالر مالیت کے برابر تھیں ، جو 1398 کی اسی مدت کے مقابلے میں مالیت میں 43 فیصد اور وزن میں 46 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔

بازاری نے کہا کہ 1399 کو ایرانی کشمش کی برآمدات 176 ہزار ٹن 234 ملین ڈالر کے برابر تھی جو  1398 کے مقابلے میں مالیت میں 45 فیصد اور وزن میں 48 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha