آسٹریلیا میں منعقدہ ایرانی فلمی میلے کا آغاز «Ti Ti» سے ہوگا

تہران، ارنا۔ آسٹریلیا میں منعقدہ ایرانی فلمی میلے میں خاتون ایرانی ہدایتکار کی بنائی گئی فلم Ti Ti کی نمائش سے آغاز ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق، دسویں ایرانی فلم فیسٹیول کا  ۲۰ مئی سے ۱۶جون تک آسٹریلیا کے چار شہروں بشمول سڈنی، میلبورن، برسبین اور پرتھ میں انعقاد کیا جائے گا اور اس کے بعد ۱۰دنوں تک پورے آسٹریلیا میں اس کا ورچوئل انعقاد ہوگا۔

منعقدہ اس میلے کا خاتون ایرانی ہدایتکار «آیدا پناہندہ» کی بنائی گئی فلم Ti Ti کی نمائش سے آغاز سے ہوگا۔

اس فلم کا محور انسان دوستانہ ہے جس میں زیادہ تر خواتین کے مسائل پر توجہ دی گئی ہے۔

اس فلم کی کہانی ایک ماہر طبیعیات کی زندگی پر مبنی ہے جو دنیا کے خاتمے کے بارے میں ایک قیاس آرائی پر کام کر رہا ہے اور  پھر ایک غیر معمولی عورت سے ملاقات کرتا ہے جو حاملہ ہے اور اس کا مقصد انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha