ایران گاؤں علاقوں کو بجلی کی فراہمی میں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے مترادف ہے

کرمانشاہ، ارنا۔ ملک کے دیہی علاقوں تک بجلی کی رسائی کے منصوبے کے عہدیدار نے ۲۰۲۰ میں دنیا میں بجلی کی ۸۵ فیصد کی فراہمی کی اوسط شرح پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں دیہاتوں تک بجلی کی رسائی کی شرح ۹۹.۷ فیصد ہے جو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے مترادف ہے۔

ان خیالات کا اظہار "علی چھل میرزائی" نے منگل کے روز ملک کی ۶۲ گاؤں تک بجلی کی رسائی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ۲۵۰ ہزار کلومیٹر کی بجلی کی تقسیم نیٹ ورک سے ۷۵ ہزار ۷۵۵  گاؤں تک بجلی کی فراہمی ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے۳۱ فیصد بجلی کی تقسیم نیٹ ورک کو دیہاتوں میں بسنے والے ۲۱ ملین افراد تک بجلی کی رسائی کیلئے مختص کیا گیا ہے۔

چھل امیری نے  ۱۴۰۰ کے شمسی سال میں محکمہ توانائی کے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال میں ۲۵۰ گاؤں تک بجلی کی رسائی کی منصوبہ بند ی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ توانائی ۶۶  ہزار میلیارد تومان (ایرانی قومی کرنسی) کی سرمایہ کاری سے ۲۹۰ منصوبوں کا نفاذ کرے گی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha