ایران جوہری معاہدے کے دائرہ کار سے باہر کوئی پوانٹس نہیں دے گا

تہران، ارنا۔ ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم جوہری معاہدے کے فریم ورک سے باہر کوئی پوانٹس نہیں دیں گے۔

انہوں نےمزید کہا کہ تکنیکی لحاظ سے بہت کم عرصے میں جوہری معاہدے کیخلاف پابندیوں کو اٹھانےاور اس معاہدے کی بحالی کا امکان ہے۔

ان خیالات کا اظہار "علی ربیعی " نے منگل کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے جائز حق کے حصول کیلئے ہماری کوئی عجلت نہیں ہے اور ہم اس معاہدے کے دائرہ کار سے باہر کوئی پوانٹس نہیں دیں گے۔

ربیعی نے کہا کہ بعض دعووں کے برعکس امریکی حکومت بہت ہی کم عرصے میں جوہری معاہدے کے اصولوں کیخلاف وزی کا ازالہ کرسکتاہے اور ایران بھی جلدی سے  ملک کیخلاف پابندیوں کی منسوخی  سے متعلق واشنگٹن کیجانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لے کر ان کی درستگی کی تصدیق کرکے اپنے جوہری وعدوں پر پورا اترسکتا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha