تہران اور اسلام آباد تعلقات کو بڑھانے کے لئے کوشاں ہیں: پاکستانی سرکاری نیوز ایجنسی

اسلام آباد، ارنا - پاکستانی سرکاری نیوز ایجنسی نے پاکستانی وزیر خارجہ کے دورہ ایران کے موقع پر اسلام آباد کی مکمل حمایت پر تہران کے موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک مضبوط تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہیں۔

پاکستانی سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی(APP) نے پیر کے روز اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ قریبی اور مناسب تعلقات کو برقرار رکھنے پر اصرار کرتا رہا ہے۔

اسلام آباد کے لئے خطے میں پائیدار معاشی کا فروغ اور علاقائی امن کے تحفظ کے لیے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے اور تعمیری تعلقات ناگزیر ہے اور ایران کے ساتھ پاکستان کے اعلی تعلقات کے باوجود اس ملک کی جغرافیائی پوزیشن اہمیت کی حامل ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق تہران اور اسلام آباد کے مابین کوئی بنیادی تنازع نہیں ہے اور دونوں ممالک نے تمام شعبوں میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

رپورٹ میں آیا ہے کہ ایران پہلا ملک تھا جس نے آزادی کے بعد پاکستان کو تسلیم کیا۔ دونوں ممالک مثبت شعبوں میں مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

 پاکستانی خبر رساں ادارے نے برصغیر میں مسلمانوں کے حقوق کی حمایت اور پاکستان سے اسلامی جمہوریہ ایران کے عہدیداروں خصوصا انقلاب اسلامی کے قائد کی حمایت کو سراہتے ہوئے پاکستان کے بارے میں ایرانی عہدیداروں کے موقف اور مثبت بیانات سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین قریبی تعلقات موجود ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha