19 اپریل، 2021، 11:18 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84300501
T T
0 Persons
پاکستانی وزیر خارجہ بدھ کے روز تہران پہنچیں گے: ایرانی ترجمان

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بدھ کے روز پاکستانی وزیر خارجہ ایرانی دارالحکومت تہران پہنچیں گے۔

یہ بات سعید خطیب زادہ نے آج بروز پیر ایک ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ بدھ کے روز پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تہران کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے گذشتہ ہفتے میں خارجہ پالیسی کی تبدیلیوں کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے ہفتے ظریف نے عراقی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات کی۔ لاوروف نے منگل کے روز تہران کا دورہ کیا جہاں ظریف نے اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کی جس کے نتیجے میں ثقافتی تعاون کے یادداشت پر دستخط ہوئے۔ لاوروف نے ایرانی صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سے بھی ملاقات کی۔

ایرانی ترجمان نے ویانا میں مذاکرات کے تسلسل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کو ویانا میں جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا جو آج تک جاری ہے۔

خطیب زادہ کے کہنے کے مطابق ظریف نے جمعہ کے روز اپنے افغان ہم منصب اتمر سے بات کی۔ ہفتے کے روز سربیا کے وزیر خارجہ نے ایران کا دورہ کیا۔ ظریف نے کل انڈونیشیا کا دورہ کیا اور آج ملاقات کر رہے ہیں۔ پاکستانی وزیر خارجہ بھی بدھ کو ایران پہنچیں گے۔

انہوں نے ایران اور سعودی مذاکرات کے بارے میں ایک برطانوی میڈیا کی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے میڈیا  کی رپورٹس دیکھی ہیں۔ اس حوالے سے متضاد حوالوں کو شائع کیا گیا ہے۔ ایران سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے اور اس مسئلے کو علاقائی امن و استحکام کے قیام اور دونوں ممالک کے عوام کے مفاد کو سمجھتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .