ایرانی فری اسٹائل کشتی ٹیم نے 2021 ایشین چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

تہران، ارنا- ایرانی فری اسٹائل کشتی ٹیم نے 8 رنگے برنگے تمغے جیت کرکے 179 پوانٹس کیساتھ 2021 ایشین چیمپئن شپ مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا۔

ایشین چیمپئن شپ مقابلوں کے 34 ویں مرحلے کا 17 اور 18 اپریل کو قازقستان کے شہر الماتی میں انعقاد کیا گیا اور ایرانی ٹیم نے ان مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

ان مقابلوں میں ایران سے "حسن یزادانی"، "کامران قاسم پور"، "علی شعبانی" نے بالترتیب 86، 92 اور 9 کلوگرام کی کیٹگریز میں اپنی مکمل جوہر دیکھاتے ہوئے تین طلائی تمغے جیت لیے۔

اس کے علاوہ ایران کے دیگر پہلوانوں "علیرضا سرلک"، "مصطفی حسین خانی" اور "علی سواد کوہی" نے بالترتیب 57، 74 اور 79 کلوگرام کی کیٹگیریز میں جارحانہ انداز میں اپنے حریفوں کو شکست دے کر تین چاندے کے تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔

و نیز ایران سے "مرتضی قیاسی" اور "امین طاہری" نے بالترتیب 65 اور 125 کلوگرام کی کیٹیگریز میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو کانسی کے تمغے حاصل کیے۔

ان مقابلوں کی ٹیمی درجہ بندی میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کشٹی ٹیم نے 179 پوانٹس کیساتھ پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

ایران کے بعد بھارت کی فری اسٹائل کشتی ٹیم، 151 پوانٹس کیساتھ دوسری پوزیشن پر کھڑی رہی۔

اس کے علاوہ قازقستان کی ٹیم نے 149 پوانٹس کے حصول کیساتھ تیسری پوزیشن اپنی نام کرلی۔

واضح رہے کہ ان تینوں کے بعد ازبکستان، جنوبی کوریا اور جاپان کی ٹیمیں بالترتیب 143، 120 اور 102 پوانٹس سے چوتھی، پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر کھڑی رہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha