18 اپریل، 2021، 12:27 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84299358
T T
0 Persons
ایرانی صوبوں فارس اور بوشہر کی سرحدوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

شیراز، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوب مغربی اور جنوبی صوبوں فارس اور بوشہر کی  سرحدوں میں اتوار کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 تہران یونیورسٹی کے جیو فزکس انسٹی ٹیوٹ کے مطابق، زلزلہ، آج بروز اتوار کو مقامی وقت کے 11 بج کر 11 منٹ پر آیا جس کی شدت ریکٹر سیکل پر 9۔5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی  زمین کی 10 کلومیٹر کی گہرائی تھی۔

زلزلے کا مرکز 50.72 طول البلد اور 29.76 عرض بلد پر وقوع پذیرا ہوا ہے۔

زلزلے کا مرکز گناوہ کی بندرگاہ سے 28 کلومیٹر سے دور اور بوشہر سے 91 کلومیٹر سے دور بتایا گیا تھا۔

شیراز اور فارس کے صوبوں میں اس شدید زلزلے کے جھٹکے کے باعث لوگوں کے درمیان خوف اور ہراس پھیل گئے۔

واضح رہے اب تک اس زلزلے کے ممكنہ مالی اور جانی نقصانات سے متعلق کوئی رپورٹ موصول نہيں ہوئي ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .