ان خیالات کا اظہار "کاظم غریب آبادی" نے اتوار کی علی الصبح کو ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ عالمی جوہری ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی اے ای اے نے 17 اپریل کو ایرانی جوہری سرگرمیوں بالخصوص یورینیم کی 60 فیصد افزودگی کے عمل کی نگرانی کی ہے۔
رپورٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے نطنز جوہری تنصیبات کی ترقی اور توسیع آر اینڈ ڈی لائنوں میں بیک وقت آئی آر 4 اور آئی آر 6 کی کڑیوں میں 5 فیصد تک کی صلاحیت سے افزودہ گیس کی انجکشن لگاتے ہوئے 60 فیصد یورینیم افزودہ کرنے والے یو ایف 6 سنٹری فیوجز کی تیاری کا آغاز کیا ہے۔
غریب آبادی نے کہا ہے کہ عالمی جوہری ادارے کو ایران کیجانب سے پیش کردہ رپورٹ کے مطابق تیارکرنے والے یو ایف 6 سنٹری فیوجز میں یورینیم کی افزودگی کی سطح 3۔55 فیصد تک تھی۔
کچھ لمحات پہلے اس رپورٹ سے متعلق مغربی درائع ابلاغ کی بات ہور رہی ہے۔
واضح رہے کہ نائب ایرانی وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے 13 اپریل کو عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ "رافائل گروسی" کے نام میں ایک خط میں کہا ہے کہ ایران میں یورینیم کی 60 فیصد افزودگی کے عمل کا آج 13 اپریل سے آغاز ہوگا۔
عراقچی نےمزید کہا تھا کہا کہ ایران، نطنز جوہری تنصیبات مبں تباہ شدہ مشینوں کی جگہ لینے کے علاوہ، مزید ایک ہزار سینٹری فیوجز کو 50 فیصد زیادہ صلاحیت کیساتھ شامل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ ریڈیوواسٹوپ ادویات کی تیاری میں 60 فیصد تک افزودہ مادوں کی ضرورت ہے؛ ان ادویات سے متعلق میں تکنیکی وضاحت آئی اے ای اے کے عملے فراہم کرکے پیش کریں گے۔
عراقچی نے کہا کہ لیکن ہم نے عالمی جوہری ادارے کو کہا ہے کہ 13 اپریل سے ان ادویات کی تیاری کی ضرورت کے مطابق یورینیم کی 60 فیصد افزودگی کے عمل آج سے سے آغاز کریں گے اور اس کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اس کے بعد ایرانی اسپیکر "محمد باقر قالیباف" نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ 16 اپریل 00:40 کے مقامی گنٹھے کے موقع پر، ایرانی اعلی سائنسدانوں نے یورینیم کی 60 فیصد افزودگی کے عمل کی تیاری میں کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے اس کامیابی کے حصول پر ایرانی بہادر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ایرانی قوم کا ارداہ انتہائی مضبوط ہے اور وہ ہر کسی سازش کو ناکام بنائیں گے۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے حالیہ دنوں میں صہیونی ریاست کیجانب سے نطنز جوہری تنصیبات میں دہشتگردی اقدام کے رد عمل میں اس اقدام کو اٹھایا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ