17 اپریل، 2021 10:42 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84298720
0 Persons
ایران اور سربیا کے مابین مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط

تہران، ارنا – ایران اور سربیا کے وزرائے خارجہ نے باہمی تعاون سے متعلق مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔

محمد جواد ظریف نے ایران کے دورے پر آئے ہوئے سربیائی وزیر خارجہ کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران باہمی تعاون بڑھانے کیلیے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔

فریقین کے مابین دوستی اور تعاون کی ترقی سے متعلق مفاہمت کی یہ یادداشت مساوات ، خودمختاری ، علاقائی سالمیت ، اندرونی معاملات میں عدم مداخلت ، باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کے اصولوں پر مبنی ہے۔

وقتا فوقتا ملاقاتیں ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر دونوں ملکوں کے درمیان باہمی مشاورت کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی بحرانوں کو سیاسی ، پرامن اور سفارتی طریقوں سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دینا اس دستاویز کے نکات میں شامل ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha