17 اپریل، 2021 3:29 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84298407
0 Persons
ظریف کا ایران کے افغان امن عمل کی مکمل حمایت پر زور

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے گذشتہ دو دہائیوں کے دوران افغانستان کی ڈیموکریٹک کامیابیوں کے تحفظ اور پائیدار امن سے اس کے تعلق پر زور دیتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے افغان امن عمل کے لئے مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔

یہ بات محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز اپنے افغان ہم منصب محمد حنیف اتمر کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے دوطرفہ تعلقات اور افغانستان میں امن عمل سے متعلق تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے گذشتہ دو دہائیوں کے دوران افغانستان کی ڈموکریٹک کامیابیوں کے تحفظ اور دیرپا امن سے اس کے تعلق پر زور دیتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے افغان امن عمل کے لئے مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

 افغان وزیر خارجہ نے بھی دونوں ممالک کے مابین بڑھتےہو‏ئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے افغان امن عمل میں ایران کے موثر کردار کو سراہا۔

دوطرف همچنین در این گفت و گو بر ضرورت تسریع در نهایی‌شدن و امضای سند جامع همکاری‌های راهبردی‌ دوکشور تاکید کردند.

دونوں فریقین نے دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک تعاون سے متعلق جامع دستاویز کو حتمی شکل دینے اور دستخط کرنے میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha