17 اپریل، 2021 10:36 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 84297836
0 Persons
ایران نے روس کیخلاف امریکی پابندیوں کو مسترد کردیا

تہران، ارنا – ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے امریکی حکومت کی جانب سے روس کے خلاف نئی پابندیوں کواعلان کو غلط اقدام قرار دے کر مکمل طور پر مسترد کردیا۔

سعید خطیب زادہ نے گزشتہ روز روس کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کو ایک غلط اقدام قرار دیتے ہوئے اس کارروائی کی مذمت کردی۔

خطیب زادہ نے کہا کہ بظاہر  امریکی حکومت دوسرے ممالک کے خلاف جھوٹی بہانوں کے تحت پابندیوں عائد کرنے کے رویے کی عادی ہوچکی ہے  اور حکومتوں کی تبدیلی بھی اس رویہ کو درست کرنے پر کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha