ویانا مذاکرات میں روڑے اٹکانے کیلیے کچھ عرب ممالک کی لابی متحرک ہوگئیں

تہران، ارنا - ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے قائم جوائنٹ کمیشن کے نئے دور کے آغاز کے ساتھ ہی ویانا میںجوہری معاہدے کے مذاکرات میں روڑے اٹکانے کے لیے کچھ عرب ممالک کی لابی متحرک ہوگئیں۔

جوہری معاہدے کے مخالف عرب ممالک کے چند نمائندے آزادانہ طور پر یا عرب اتحادوں کی شکل میں ویانا میں امریکہ اور 1+4 کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔
ویانا میں اپوزیشن گروپ مذاکرات کے ہوٹل کے سامنے جمع ہوگئے ہیں اور ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے مذاکرات کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ 

مذاکرات کے پچھلے دور میں ایران کی طرف سے جاری کردہ انتباہ کی وجہ سے آسٹریا کی پولیس نے گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں اپنی موجودگی کو مستحکم کر کے سیکورٹی فورسز کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha