14 اپریل، 2021، 11:20 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84296094
T T
0 Persons
قرآن مجید کی ہدایات پوری دنیا اور عالم بشریت کیلئے ہیں: ایرانی سپریم لیڈر

تہران، ارنا -  ایرانی سپریم لیڈر نے کہا ہے کہ  قرآن مجید کی ہدایات کسی خاص علاقہ یا خطہ اور کسی خاص قوم اور قبیلہ کے لئے نہیں بلکہ قرآن مجید کی ہدایات پوری دنیا اور عالم بشریت کے لئے ہیں۔ 

یہ بات آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے بدھ کے روز محفل انس با قرآن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کی ہدایات کسی خاص علاقہ یا خطہ اور کسی خاص قوم اور قبیلہ کے لئے نہیں بلکہ قرآن مجید کی ہدایات پوری دنیا اور عالم بشریت کے لئے ہیں۔ 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ امریکہ حق بات کو قبول نہیں کرنا چاہتا جبکہ مذاکرات کو طولانی کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مزید کہا کہ قرآن مجید میں انسانی زندگی کے ہر شعبہ کے لئے خاص منصوبہ موجود ہے ۔ قرآن مجید میں ہر درد کی دوا موجود ہے اور بشری مشکلات کے راہ حل بھی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن انسان کے لئے بہترین ہادی اور رہنما ہے کیونکہ یہ اللہ کی کتاب ہے اور اللہ نے ہی انسان کو بھی پیدا کیا ہے اور اس کے ہدایت کا منشور بھی قرآن مجید کی شکل میں نازل کیا ہے ہمیں قرآن مجید کے دستورات کے مطابق زندگی بسر کرنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مذاکرات میں شریک حکام کو متنبہ کرتے ہوئے فرمایا کہ مذاکرات کو با مقصد بنانے کی کوشش کریں اور مذاکرات کو طول دینے کی اجازت نہ دیں کیونکہ امریکہ حق بات کو قبول نہیں کرنا چاہتا اور مذاکرات کے ذریعہ ایران کا وقت ضائع کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ یورپی ممالک خصوصی جلسات میں ایران کے بر حق ہونے کی تائيد کرتے ہیں لیکن امریکہ کی منہ زوری کے سامنے وہ بھی بے بس ہوجاتے ہیں۔ امریکہ حق بات قبول نہیں کرےگا بلکہ وہ اپنی باطل بات کو مسلط کرنے کی کوشش کرےگا لہذا ایرانی حکام کو ہوشیار رہنا چاہیے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .