ایرانی اسپیکر کی اپنے اسلامی ممالک کے ہم منصبوں کو رمضان الکریم کی آمد پر مبارکباد

تہران، ارنا- ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اپنے اسلامی ممالک کے ہم منصبوں کے نام میں ایک پیغام میں ان کو رمضان الکریم کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے پارلیمنٹوں کے درمیان تعمیری تعاون کی تقویت اور ہم آہنگی پر زور دیا۔

"محمد باقر قالیباف" نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ رمضان الکریم، کورونا وائرس کے وسیع پیمانے  پر قابو پانے اور اسلامی امت کی ہمدردی اور یکجہتی کو مستحکم کرنے اور اللہ رب العزت سے مزید قریب ہونے کا ایک اچھا موقع ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس خاص صورتحال کے موقع پر اسلامی ممالک کے درمیان یکجہتی اور اتحاد سے پوری دنیا اور خاص طور پر اسلامی دنیا میں امن، استحکام، سلامتی اور صحت کی فراہمی ہوگی۔

قالیباف نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی پارلیمنٹ، کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے اسلامی پارلیمنٹوں کے درمیان تعمیری تعاون میں اضافے کا خیر مقدم کرتی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر نے اپنے اسلامی ممالک کے ہم منصبوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرلیا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے بھی گزشتہ رات میں اسلامی ممالک کے سربراہوں کے نام میں الگ الگ پیغامات میں ان کو رمضان الکریم کی آمد پر مبارکباد دی۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ اس بابرکت مہینے میں سارے مسلم ممالک، ایمان اور علم کے بھروسے اور اپنے سائنسدانوں کی کوششوں سے دوسرے ملکوں کیساتھ کورونا وبا پر قابو پاسکیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha