14 اپریل، 2021، 2:30 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84295644
T T
0 Persons
عراق کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتے ہیں : صدر روحانی

تہران، ارنا –  ایرانی صدر نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ہم عراق کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھ کر خطی ممالک کے اندرونی معاملات میں کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں۔

یہ بات حسن روحانی نے آج بروز بدھ اپنے عراقی ہم منصب 'برہم صالح' کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے عراقی مسلم قوم اور حکومت کو رمضان المبارک کے مہینے کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے عراق کے استحکام، سلامتی، آزادی اور علاقائی سالمیت سے اسلامی جمہوریہ کی حمایت کا اعلان کیا۔

روحانی نے کہا کہ عراق کے وقار، خودمختاری کو تقویت دینا اور اس ملک کی علاقائی اور بین الاقوامی پوزیشن کو فروغ دینا ہمارے لئے خاص مقام رکھتا ہے۔

انہوں نے عراق کو ایران کا ایک اچھا دوست اور پڑوسی ملک قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین تمام شعبوں خصوصا اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور گہرے بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ تہران اور بغداد دوطرفہ اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ علاقائی تبدیلیوں میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

صدر روحانی نے کہا کہ ایران عراق کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے اور ہم عراق کے اندرونی معاملات میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں اور اسے اس ملک اور پورے خطے کے نقصان دہ سمجھتے ہیں اور خطے کی سلامتی کو خود خطے کے ممالک کو فراہم کرنی چاہئے۔

روحانی نے کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دوہرا کردار ادا کررہا ہے اور عراقی شام کی سرحد پر اس کے اقدامات مبہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکیوں نے ہمیشہ ہی خطے میں تباہ کن کردار ادا کیا ہے اور خطے میں امریکی فوجیوں کی موجودگی سے امن و استحکام کے قیام میں مدد نہیں ملی ہے۔

انہوں نے گذشتہ معاہدوں بشمول شلمچہ- بصرہ ریلوے منصوبے پر عمل درآمد اور اس میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک اپنی صلاحیتوں کے باوجود نقل و حمل اور ٹرانزٹ کے تعلقات کے فروغ کے ساتھ تجارتی تعلقات کے حجم میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

اس موقع پر برہم صالح نے رمضان کے مقدس مہینے پر ایران کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو اسٹریٹجک اور ترقی پذیر قرار دیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے مابین دیرینہ ثقافتی اور تاریخی مشترکات کے پیش نظر تمام شعبوں خصوصا اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

عراقی صدر نے عراقی حکومت دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تمام معاہدوں پر سنجیدگی سے عمل اور عملدرآمد کرنے کے لئے پرعزم ہے کیونکہ یہ دونوں ممالک اور خطے کے مفاد میں ہے۔

برہم صالح نے خطے میں امن و استحکام کے قیام اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام ہمسایہ ممالک کے تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں غیر ملکی فوج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے عراقی حکومت کا فیصلہ سنجیدہ ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .