دو یورپی ممالک ایرانی کورونا ویکسین کے خواہاں ہیں: جہانپور

تہران، ارنا - ایرانی کھانے اور ادویات تنظیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ اب تک  دو یورپی ممالک سمیت پانچ ممالک نے ایرانی کورونا ویکسین کے لئے درخواست دی ہے۔

یہ بات کیانوش جہانپور نے بدھ کے روز ایک ٹویٹ میں لکھی۔

انہوں نے کہاکہ یورینیم کی 60 فیصد افزودگی شروع ہوگی اوراب تک پانچ ممالک خاص طور پر دو یورپی ممالک نے ایرانی کورونا ویکسین کی درخواست دی ہے ۔ پیداواری صلاحیت میں اضافے کے ساتھ ماہانہ کورونا ویکسین کے 20 ملین ڈوز کی پیداواری کا امکان ہے۔

ایرانی کھانے اور ادویات تنظیم نے چینی سینوفرم ویکسین، روسی اسپوٹنک وی ویکسین، بھارت کوواکسین ویکسین اور جنوبی کوریا کی ایسٹرازینکا ویکسین کے لئے ہنگامی اجازت نامہ جاری کیا ہے جن ویکسینوں میں سے ایسٹرازینکا ویکسین کو عالمی ادارہ صحت کے ذریعہ ہنگامی استعمال کے لئے بھی لائسنس دیا گیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha