ایرانی پہلوانوں نے ایشین چیمپئن شپ مقابلوں میں 3 طلائی تمغے جیت لیے

تہران، ارنا- ایرانی پہلوانوں نے قازقستان میں منعقدہ ایشین گریکو رومن کشتی چیمپئن شپ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغے جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق، قازقستان کے شہر الماتی میں منعقدہ 31 ویں ایشین کریگو رومن کشتی مقابلوں کا آج سے دو دنوں تک انعقاد کیا جاتا ہے۔

ان مقابلوں کے پہلے دن میں ایرانی پہلوان "پژمان پشتام" نے 77 کلوگرام کی کیٹیگری میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

دیگر ایرانی کھیلاڑی "ناصر علیزادہ" نے 87 کلوگرام کی کیٹگیری کے فائنل مقابلوں میں کرغیز حریف کیخلاف کھیلے گئے میچ میں اپنی پوری مہارت کا جوہر دیکھاتے ہوئے ایک طلائی تمغہ جیت لیا۔

اس کے علاوہ، ایران سے "علی اکبر یورسفی" نے 130 کلوگرام کی کیٹگیری کے فائنل مرحلے میں اپنے قازقستان کے حریف کو جارحانہ انداز میں شکست دے کر ایک طلائی تمغے کو حصول کیا۔

 نیز ان مقابلوں میں شریک دیگر ایرانی پہلوانوں "میثم دلخانی" اور "پوریا دادمرز" نے بالترتیب 63 اور 55 کلوگرام کے زمروں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha