صدر روحانی کی اسلامی ممالک کے سربراہوں کو رمضان الکریم کی آمد پر مبارکباد

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے اسلامی ممالک کے سربراہوں کے نام میں الگ الگ پیغامات میں ان کو رمضان الکریم کی آمد پر مبارکباد دی۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ اس بابرکت مہینے میں سارے مسلم ممالک، ایمان اور علم کے بھروسے اور اپنے سائنسدانوں کی کوششوں سے دوسرے ملکوں کیساتھ کورونا وبا پر قابو پاسکیں گے۔

صدر روحانی نے اپنے پیغامات میں اس امید کا اظہار کرلیا کہ دنیا کے مسلمان، خاص طور پر اسلامی ممالک کے قائدین، رمضان الکریم مہینے کے دوران، زیادہ ہمدردی اور اتحاد کیساتھ ، پوری دنیا میں اسلام کے فروغ کے شرایط کو فراہم کریں گے۔

ایرانی صدر نے ماہ رمضان کو دنیا کے مسلمانوں خصوصا نیک بندوں اور مخلص روزہ داروں کے لئے عبادت، خود اصلاحی اور گناہوں سے  دور رہنے کے ذریعے تقوی اختیار کرنے اور اللہ رب العزت سے قربت کے راستے پر چلنے کا ایک موقع سمجھا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے اسلامی ممالک کی کامیابی اور عزت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرلیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha